یتیم بچے ہمارے بچے ہیں ،الخدمت کی جانب سے عید شاپنگ لائق تحسین ہے، فرحان احمد
یتیموں کی کفالت کا بڑا اجرہے ، لوگوں کو ان نیک کام میں حصہ دار بننا چاہیے۔الخدمت کا ساتھ دیں ،رکن سند ھ اسمبلی
ہفتہ 23 مارچ 2024 17:32
(جاری ہے)
ٹاؤن ناظم لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی فرحان احمد نے کہا کہ یتیم بچوں کے لیے عید شاپنگ کا اہتمام کیا ،یتیم بچے ہمارے بچے ہیں ،الخدمت کا شاپنگ کروانے کا اقدام لائق تحسین ہے ،یتیم ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ان کی سرپرستی اور دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہونی چاہیے ،مگر وہ لوگ جو ان بچوں کی کفالت میں الخدمت کی معاونت کرتے ہیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس نیک کام میں حصہ دار بننا چاہیے اور الخدمت کا ساتھ دینا چاہیے کیو نکہ اس کام کا بڑا اجر ہے۔سابق رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے کہا کہ یہاں یتیم بچوں کو ہرسال عید کی شاپنگ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور ہرسال ان بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ،عید کی شاپنگ کر کے ان بچوں کے چہروں پر جو خوشی عیاں ہے ،وہ ناقابل بیان ہے۔ٹاؤن ناظم لیا قت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ الخدمت کا یہ بڑا کام ہے کہ وہ ان بچوں کی گھروں پر بھی کفالت کرتی ہے ،نہ صرف کفالت کرتی ہے بلکہ انہیں سیر وتفریح اور مطالعاتی دورے بھی کرواتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ان باہمت بچوں کو شاپنگ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پورے معاشرے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ یتیم بچے جہاں بھی ہیں، ان کی سرپرستی کی جائے اور انہیں ہر موقع پر یادرکھا جائے ،الخدمت بہترین کام کررہی ہے ،سب کو اس مدد کرنی چاہیے ۔ توقیق الدین صدیقی نے کہا کہ یتیموں کی کفالت سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور کفالت کرنے والے کو جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ہمیں جنت کے حصول کیلئے کوشش کرنی چاہیے اوران یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہیے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت ہر سال شاپنگ کا اہتمام کرتی ہے ،مجموعی طور پر2200باہمت بچوں کو شاپنگ کروائی گئی۔ انہیں باقاعدہ6ہزار کا خریداری واؤچردیا گیا ہے ،جس سے یہ بچے اپنی پسند کے مطابق خریداری کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت سنت رسول ؐ ہے ۔شاپنگ کا مقصد ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لاناتھا ۔یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری ہے گا ،اہل خیر اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.