بے لگام مہنگائی نے سفید پوش طبقہ اور غریبوں کا کچومر نکال دیاہی:عابد حسین صدیقی

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بے لگام مہنگائی نے سفید پوش طبقہ اور غریبوں کا کچومر نکال دیاہے، ایک تو مہنگائی ہے دوسرے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے گراں فروش بھی دونوں ہاتھوں سے عوا م کو لوٹ رہے ہیں،حکومت کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹیں بھی مذاق بن گئی ہیں حکومت نرخوں پر اشیا ء خوردو نوش اور اشیاء ضروریہ مانگنے والوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے،بجلی، گیس کے بلوں ، ایل پی جی اور پٹرول کی قیمتوں میں کئی گنا ااضافہ ہو گیا ہے ،حکومت کی جانب سے غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے اربوں روپے کا رمضان پیکج بھی اصل حق داروں تک نہیں پہنچ رہاہے، حکومت بجلی ، گیس ،پٹرول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرے۔