ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے بزرگوں کی طرح پختہ عزم اور حوصلہ سے آگے بڑھنا ہوگا،فریال تالپور

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے بزرگوں کی طرح پختہ عزم اور حوصلہ سے آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوٸے کہا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے اس دن تاریخی قراردادِ لاہور منظور کی تھی،اسی تاریخ ساز قرارداد کی روشنی میں ہمارے بزرگوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی زیرِ قیادت حصول پاکستان کی راہ ہموار کی۔

فریال تالپور نے کہا کہ آج ہم قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بانی اجداد کے ویژن کی روشنی میں پاکستان کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کی اور اس کی خاطر قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک طویل جمہوری جدوجہد کے نتیجہ میں قائم ہوا، آج اس کی ترقی اور بلندی بھی جمہوریت ہی میں پوشیدہ ہے۔