ڈپٹی میئر کراچی کا مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 95ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ڈپٹی میئر کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد نے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 95ویں یوم پیدائش پر 23مارچ کو اپنے ایک پیغام میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی سیاسی و جمہوری خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں مادر جمہوریت کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی، بیگم نصرت بھٹو نے مضبوط اور مستحکم جمہوریت کی خاطر قید و بند اور تشدد برداشت کیا تھا، عہد ساز شخصیت مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمارے دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔