یوم پاکستان پر پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا پیغام

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی لازوال جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،اس روز انگریز سامراج کو کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد کے آگے سر جھکانا پڑا۔

(جاری ہے)

علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان طاغوتی طاقت کی شکست اور عوامی طاقت کی فتح کا دن ہے،قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ہمیں اپنے افکار و کردار کو مثالی بنانا ہو گا۔

انہوں نے مذید کہا کہ انتہا پسندی اوربنیاد پرستی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔آئیں عوام کو مہنگائی،بیروز گاری اور استحصالی قوتوں سے نجات دلانے اورعہد کریں کہ پاکستان کی سلامتی،خودمختاری اور ترقی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔