عرفان صدیقی کا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 179 دنوں میں بانی پی ٹی آئی سے 65 افراد نے 976 ملاقاتیں کیں، اس حوالے سے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 179 دن میں 30 لاکھ روپے سے زائد کے کھانے کے اخراجات کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خصوصی رہائشی یونٹ پر 1 کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔