صدرمملکت آصف علی زرداری کی ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، سوگوار خاندانوں اور روس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، سوگوار خاندانوں اور روس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ان خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے جنہوں نے اس گھناؤنے حملے میں اپنے عزیزوں کو کھودیا ہے ۔\932