ڑ*گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب
ٓگورنرحاجی غلام علی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 58 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا تقریب میں میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاگیا Gتقریب میں2 شخصیات کو ستارہ امتیاز،6 شخصیات کو صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت،14 شخصیات کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور 36 شخصیات کوصدارتی اعزازتمغہ امتیاز سے نوازاگیا گورنر کی صدارتی ایوارڈ حاصل کرنیوالی خیبرپختونخوا کی شخصیات کو دلی مبارکباد ،تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلئے افطار کااہتمام بھی کیاگیا
ہفتہ 23 مارچ 2024 22:45
(جاری ہے)
گورنرہاوس میں منعقدہ پروقار تقریب میں نوردین (چاچا نورا) کوپشاوری چپل ،ہمایون خان کو شعبہ پشتو گائیکی ،ڈاکٹر عمر شہباز خان کو شعبہ تعلیم،ڈاکٹر کاشف کفایت کو شعبہ سائبر سیکیورٹی، ڈاکٹر امجد محبوب کو شعبہ طب ، گلاب خیل کو شعبہ فن رباب ،عجب گل خان کو شعبہ فنون، اداکاری و ہدایتکاری ، عشرت عباس کو شعبہ فن ڈرامہ، ریڈیو، تھیٹر اداکاری ،عجب خان کو شعبہ فن خطاطی و مصوری ،پروفیسر احسام الدین المعروف اسیر منگل کو شعبہ شاعری، ادب و مصنف ، احمد حسین مجاھد کو شعبہ ادب، شاعری، مصنف اور عزیز اعجاز کو شعبہ ادب، شاعری اور مرحوم محمدخلیل کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،شاکرزیب نوشہروی کو شعبہ فن موسیقی ڈائریکشن میں شاندارخدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جوکہ اُن کے بھائی فرخ زیب نے وصول کیا۔
فرمان اللہ کو شعبہ شجاعت ،عظمت علی شاہ کو شعبہ شجاعت ،مجیب اللہ کو شعبہ شجاعت ،مشکات اللہ کو شعبہ شجاعت ،اشفاق احمد کو شعبہ شجاعت اور مجیب اللہ شاہ کوبھی شعبہ شجاعت میں مثالی بہادری اور شاندار کارکردگی کے اعتراف پرصدارتی تمغہ شجاعت سے نوازاگیا۔محمد وسیم کو شعبہ فن لکڑ ورک،دانش اطلس خان کو شعبہ کھیل سکواش ،پروفیسر ڈاکٹر شوکت سعیدکو شعبہ سائنس میٹیریل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کو شعبہ ماحولیاتی سائنسز ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم خان کو شعبہ سائنس کیمسٹری ،عبدالباطن فاروقی کو شعبہ فن اداکاری ،الماس خان خلیل کو شعبہ پشتو لوک گلوکاری ، فضل وہاب درد کو شعبہ فن گلوکاری ، پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان کو شعبہ ارکیالوجی ،ڈاکٹر محمد اسماعیل (اسماعیل گوہر) کو شعبہ ادب، تحریر ، امجد عزیز ملک کو شعبہ صحافت ،ڈاکٹر محمد قریش خان کو شعبہ خدمات عامہ ،حاجی زبیر علی کو شعبہ خدمات عامہ ، جہانزیب ملک کو شعبہ فن مصوری میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔مرحوم شمس القمر اندیش کو شعبہ فن ادب شاعری تحریر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا مرحوم کی بیٹی واحدہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ اسی طرح خیراز گل مرحوم کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا مرحوم کے بیٹے نعیم اللہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمدی شاہ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کے بیٹے شاھنوازنے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر پھگ چند سنگھ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات عطاء کیا گیا، مرحوم بیٹے جتن کمار نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمد عباس طارق عباسی کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیاجن کا ایوارڈاُن کے بیٹے محمد طیب نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر گل مرجان برکی کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جوکہ اُن کے بیٹے طارق برکی نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد اعظم خان کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے نواسہ محمد موسم خان وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر شاہ عالم کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا ، مرحوم کا یوارڈاُن کے بیٹے شاداب عالم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کاایوارڈ مرحوم کے والد مقصود الرحمن نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر سلطان زیب خان کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پرصدارتی ایوارڈ تمغہ امتیازبعد از وفات سے نواز اگیا جوکہ مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر ثمینہ کریم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر بشیر احمدکو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈبیٹے ڈاکٹر نجم الدین نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد فاروق کوشعبہ صحت میںمثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کے بیٹے ڈاکٹر مدثر فاروق نے ایوارڈوصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر سید محسن حسین کو شعبہ صحت میں خدمات کے اعتراف میںتمغہ امتیاز بعد از وفات دیاگیا جوکہ بیٹے سید محمد یاسر نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد توفیق کوشعبہ صحت میںتمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیاجن کے بیٹے محمد علی نے ایوارڈ وصول کیا۔مرحومہ یاسمین بیگم کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اکیا گیا ، مرحومہ کاایوارڈ بیٹی روزینہ ناز نے وصول کیا۔ مرحومہ مسرت جبیں کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جوکہ بیٹے دلدار خان نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر منیر خان کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے حمزہ منیر نے وصول کیا۔ مرحوم محمد عارف کوشعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے حسن عارف نے وصول کیا۔ مرحوم انعام اللہ کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کی بیوہ شازیہ بیگم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر منظور احمد کوشعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیاجن کا ایوارڈ مرحوم کیبیوہ رفعت بی بی نے وصول کیا۔ مرحوم سراج محمدکوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوا زاگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے فیاض احمد نے وصول کیا اور مرحوم گل وسیم کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا ، مرحوم کا ایوارڈ اُن کے بیٹے عمیر گل نے وصول کیا۔گورنر نے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنیوالی خیبرپختونخوا کی شخصیات کو دلی مبارکباددی۔تقریب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلئے افطار کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.