یمن،کمرشل جہاز میزائل حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

جہاز کا عملہ پراجیکٹائل کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگیا،برٹش حکام

اتوار 24 مارچ 2024 11:30

لندن/صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یمنی شہر موخا سے 23 ناٹیکل میل مغرب میں ایک حادثہ پیش آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اتھارٹی نے اعلان کیا کہ یمن کے قریب ایک بحری جہاز کو مشتبہ "حوثی" پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

جہاز کا عملہ پراجیکٹائل کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگیا اور جہاز اور عملہ بالکل ٹھیک ہے۔

19 نومبرسے حوثی باغی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حوثیوں کا دعوی ہے کہ اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بحیرہ احمرمیں ہونے والے حملوں اور کشیدگی نے بہت سی بڑی شپنگ کمپنیوں کو اپنے بحری جہازوں کو افریقہ کے انتہائی جنوب میں رجا صالح کی طرف موڑنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ عنوان :