یمن میں کمرشل جہاز میزائل حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

اتوار 24 مارچ 2024 12:40

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) یمن میں کمرشل جہاز میزائل حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ العربیہ کے مطابق برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز ایک میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ یمنی شہر موخا سے 23 ناٹیکل میل مغرب میں ایک حادثہ پیش آیا۔اتھارٹی نے اعلان کیا کہ یمن کے قریب ایک بحری جہاز کو مشتبہ "حوثی" پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

جہاز کا عملہ پراجیکٹائل کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگیا اور جہاز اور عملہ بالکل ٹھیک ہے۔ واضح رہے 19 نومبرسے حوثی باغی بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل سے منسلک ہیں یا اس کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔بحیرہ احمرمیں ہونے والے حملوں اور کشیدگی نے بہت سی بڑی شپنگ کمپنیوں کو اپنے بحری جہازوں کو افریقہ کے انتہائی جنوب میں رجا صالح کی طرف موڑنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ عنوان :