ترکیہ،خاتون نے عجیب وجہ کے باعث شوہر سے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا
شوہر فون پر خاتون بن کر مردوں کو اکساتا اور انہیں رقم بھیجنے پر مجبور کرتا تھا،بیوی کا موقف
اتوار 24 مارچ 2024 13:25
(جاری ہے)
اس کا شوہر خاتون بن کر مردوں کو اکساتا اور پھر انہیں پیسے بھیجنے پر مجبور کرتا ہے۔
بیوی کی جانب سے اپنے ساتھی سے علیحدگی کی عجیب و غریب وجہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بحث کا موضوع بن گئی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ میرے شوہر نے خواتین کے موزے پہن رکھے تھے اور فون پر عورت ہونے کا بہانہ کر رہا تھا، وہ مردوں سے بات کر رہا تھا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر بنائے گئے جعلی اکائونٹس کے ذریعے انہیں دھوکہ دے رہا تھا۔طلاق کا یہ مقدمہ ترکیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔ بیوی نے اپنے شوہر کے اس طریقے کو اپنے لیے " سکینڈل" سمجھا۔ اس نے اپنے بیانات میں مزید کہا کہ میرے شوہر نے مردوں کو دھوکہ دینے اور انہیں پیسے بھیجنے پر مجبور کرنے کے لیے ایک عورت کی نقالی کی۔بیوی کے بیانات کے مطابق اس کے شوہر کو ہر ویڈیو کال کے لیے 100 ترک لیرا (تقریبا 4 امریکی ڈالر) ادا کیے گئے جس میں وہ اپنی خواتین کے جرابوں سے مردوں کو پھنسانے کی کوشش کرتا نظر آیا۔ مختلف قومیتوں کے مرد اس ترک شخص کا شکار ہو گئے جو ان کالز کو ریکارڈ کر رہا تھا اور ان کی گفتگو کی تصاویر بھی لے رہا تھا۔دھوکہ باز شوہر کا خیال تھا کہ اس کی بیوی اسے ظاہر نہیں کرے گی۔ لیکن بیوی نے اس کا پردہ فاش کردیا اور اس حوالے سے اپنے شوہر کی ایک تصویر کھینچ لی جس میں وہ خواتین کے موزے پہنے ہوئے اور ایک بچہ پکڑے ہوئے تھا تاکہ فون کرنے والے کو یقین ہو کہ وہ ایک عورت ہے۔ ترکیہ کی ایک عدالت اپنے شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیوی کی درخواست پر بعد میں فیصلہ کرے گی۔ امکان ہے کہ ترک مرد کو "سائبر کرائمز" کے ارتکاب کی سزا دی جا سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.