وزیر خوراک کے رمضان بازاروں، معروف مارٹس اور فیکٹریوں کے دورے

چائینہ سکیم اور سبزہ زار رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 معروف مارٹس کو جرمانہ ،ناقص آئل ،مصالحہ جات تلف

اتوار 24 مارچ 2024 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کے رمضان بازاروں، معروف مارٹس اور فیکٹریوں کے دورے جاری ہیں،وزیر خوراک نے چائینہ سکیم اور سبزہ زار رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا،حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 معروف مارٹس کو بھاری جرمانے عائد جبکہ چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ناقص آئل اور مصالحہ جات تلف کر دئیے ۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک بلال یاسین نے ہدایت کی کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن ضروری ہے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر معیاری اور ایکسپائر اشیا برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا، ناقص، زائد المیعاد اور ملاوٹ زدہ اشیا کسی صورت بازاروں میں موجود نہ ہوں، ماہ مقدس میں روزہ داروں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوںنے کہا کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو عمدہ کوالٹی اور مقررہ نرخ پر اشیا ء دستیاب ہیں، اشیائے ضروریہ کی سپلائی بڑھا کر قیمتوں میں حقیقی کمی لانے میں کامیاب ہوئے، صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیا کی فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :