مانسہرہ ، پولیس کا لیڈیز پولیس کے ہمراہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کی حدود میں ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

اتوار 24 مارچ 2024 16:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ضلع مانسہرہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کی حدود میں ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکیا۔

(جاری ہے)

تمام تھانہ جات کی حدود میں پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشنز کئے جن میں منشیات سمیت متعدد جگہ سے غیر قانونی اسلحہ برامد کیا ۔ کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے اور متعدد مشکوک افراد کو پوچھ گچھ کےلئے تھانہ طلب کیا گیا۔