خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کوگھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے بارے معلومات کی سہولت دینے کیلئے اقدام

اتوار 24 مارچ 2024 17:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کوگھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے معلومات کی سہولت دینے کے لئے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے ،محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لئے کے پی ٹرانسپورٹ(KP Transport) کے نام سے ایک ایپ متعارف کیا ہے جو گوگل پلے سٹور سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ،ایپ میں رجسٹریشن کرنے کے بعد لائسنس ہولڈر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنے لائسنس کی تصدیق حاصل کرسکتے ہے جبکہ لائسنس ہولڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ لائسنس کی پوری معلومات بھی سکرین پردیکھ سکیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایپ کے دیگر سہولیات میں لائسنس کی پوری معلومات، فیس، ٹریکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تھیوری ٹیسٹ، لرنر ایپلیکشن، ایپلیکشن انکوائری، لائسنس سنٹر سمیت دیگر اہم معلومات اور لائسنس بنانے کے حوالے سے مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ دفتر جانے کی ضرورت نہیں کے پی ٹرانسپورٹ ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس سے لیکر لائسنس بنوانے تک کے سارے معلومات ایک کلک میں حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :