ایڈیشنل ایس پی سوات کامختلف چوکیات و ایف ایس ایل لیبارٹری کا اچانک معائنہ

اتوار 24 مارچ 2024 17:35

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے موجودہ صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات کی مختلف چوکیات اور ایف ایس ایل لیبارٹری کا اچانک معائنہ کیا اور یکارڈسمیت مالخانہ، سرکاری اسلحہ، حوالات، پولیس اہلکاروں کے رہائشی بیرکس اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کریں اور پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے محرر سٹاف کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر جانے سے پہلے تمام پولیس اہلکاروں کی ہیلمٹ و جیکٹ چیک کرنے کی کیساتھ ساتھ حوالات میں بند ملزمان کو بھی ہر ممکنہ سہولیات دینے کی بھی سخت ہدایات جاری گئیں ۔