ی*کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف موثراور عملی آپریشن کا آغاز کیا جائے، حاجی صادق خان اچکزئی

ؔکچے کے ڈاکوؤں کی وجہ سے سینکڑوں بچے و بچیاں یتیم و کئی خواتین بیوہ ہوئی ہیں، چیئرمین مظلوم عوامی تحریک

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) چیئرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی نے سندھ میںکچے کے ڈاکووں کی جانب سے لوگوں کواغوا ء اورانہیں فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اسکافوری نوٹس لیتے ہوئے کچے کے ڈاکووں کے خلاف موثراور عملی آپریشن کا آغاز کریں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کچے کے ڈاکوؤں نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ہے،کچے کے ڈاکوؤں کی وجہ سے سینکڑوں بچے و بچیاں یتیم و کئی خواتین بیوہ ہوئی ہیں ۔حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ کچے کے ڈاکو عرصہ دراز سے لوگوں کواغواء کرکے انکے اہل خانہ سے بھاری تاوان طلب کرتے ہیں اور تاوان نہ دینے والے شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاجاتا ہے جس کی مظلوم عوامی تحریک سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا مکمل طور پر خاتمہ ملک کے مفاد اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہو ں نے کہاکہ کچے کے ڈاکوؤں نے ریاست کے اندر ریاست بنائی ہوئی ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے ہر حد پار کر دی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور آرمی چیف فوری طورپرکچے کے ڈاکووں کے خلاف سخت آپریشن کاآغاز کریں۔