صنعتی سامان لٹ جانے سے صنعتوں میں اشیاء کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے حکومت سیکیورٹی سسٹم بہتر بنائی: فہیم الرحمان سہگل

تاجروں کو صنعتی سامان مہنگا اور تاخیر سے ملنے سے پیداواری لاگت میں اضافہ کا سامنا ہی: چیئرمین پیاف ض*معاشی استحکام کے لئے تاجروںکے مسائل کو فوری حل کیا جائے : عہدیداران پیاف

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

ف*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سندھ میں تاجروں کے صنعتی مال سے بھرے کنٹینرزکے لٹنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس چیز کا فوری نوٹس لے، تاجروں، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو اپنے مال کے لٹ جانے سے بھاری نقصان کا سامنا ہے، حکومت ہنگامی بنیادوں پر سیکورٹی سسٹم کوبہتر بنائے۔

(جاری ہے)

آئے روز سامان لٹ جانے سے تاجروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور احساس تحفظ ختم ہوتا جا رہا ہے ،صنعتوں میں اشیاء کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے جس سے ملکی و غیر ملکی آڈرز کی تکمیل میںتاخیر کا سامنا ہے۔۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ جو مال منزل مقصود پر 3 دن میں پہنچ جاتا تھا وہ اب6 سے 7دن میں پہنچتا ہے اور اڈے والوں نے سامان پہنچانے کا کرایہ بھی بڑھا دیا ہے جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے۔تاجروں کو مال بروقت نہ ملنے کی وجہ سے پیداواری لاگت کے بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔حکومت سندھ میں سکیورٹی سسٹم کو بہتر بنائے ،کاروباری طبقہ کی مشکلات و مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے ۔

متعلقہ عنوان :