ا*گوادر حملے ہلاک دہشت گردکی بہن نے نعش حوالگی کیلئے درخواست کر دی

ش*کریم جان تنظیم بی ایل اے کا رکن اور کارروائیوں میںملوث تھا، بہن کا اعتراف

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) گوادر حملے میں مارے جانے والے بی ایل اے دہشت گرد کریم جان کی بہن نے بھائی کی نعش حوالگی کے لئے حکام کو درخواست دائر کر دی۔درخواست میں دہشت گرد کریم جان کی بہن نے اعتراف کیا کہ کریم جان دہشت گرد تنظیم بی ایل اے (مجید بریگیڈ) کا رٴْکن تھا اور وہ بلوچ یکجہتی کونسل کی طرف سے مسنگ پرسن کی لسٹ میں شامل تھا،ہلاک دہشت گرد کریم جان کی بہن نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اٴْس کا بھائی کریم جان دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا،ہلاک دہشت گرد کریم جان کی بہن نے نعش کی شناخت بھی کر لی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25مئی 2022کو لا پتہ ہو گیا تھا،اس قبل دہشتگرد امتیاز احمد ولدرضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مارا گیا ،عبدالودود ساتکزئی جس کی بہن 12اگست2021سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی وہ بھی مچھ حملے میں مارا گیا تھا،لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر بیرونی قوتوں کی ایماء پر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں ،لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو چکی ہے۔