wقومی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ روواں سال مئی میں شروع ہو گی

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

,اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ روواں سال مئی میں کے آخری ہفتے جہانگیر خان سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں جونیئر اور سینئر کے مقابلے دس، دس ویٹ کیٹگریز میں رکھے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔