ش* خیرمحمدگوٹھ سرجانی میں پاک امن یلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دعوت افطار

sرمضان میں مہنگائی کا جن سرچڑھ کربول رہاہے، ملک شکیل قاسمی ژ*گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ ، لوٹ مار ،چوری ڈکیتی اور مزاحمت پر قتل عام جاری ہے ق* ٹریفک جام کو کنٹرول کرنے والاکوئی نہیں ہے، عوام بے یارومددگار ہوکر رہ گئی ہے ٌعوام کی پریشانیاں حل کرناحکمرانوں کی ذمہ داری ہے ،مگر لاپرواہی اور بے حسی کی انتہاہوگئی ہے

اتوار 24 مارچ 2024 19:20

Nکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری فقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کاجن سرچڑھ کر بول رہاہے،گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، لوٹ مار ،چوری ڈکیتی اور مزاحمت پر قتل عام جاری ہے، ٹریفک جام کو کنٹرول کرنے والاکوئی نہیں ہے، عوام کی پریشانیاں حل کرناحکمرانوں کی ذمہ داری ہے ، ان پرلازم ہے کہ عوام کوتمام سہولیات بہم پہنچائیں مگر حکومت کی جانب سے لاپرواہی اور بے حسی کی انتہاہوگئی ہے۔

عوام بے یارومددگار ہوکر رہ گئی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے خیرمحمدگوٹھ سرجانی میںسعید اسٹیٹ پر پاک امن یلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ کی جانب سے دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیزبان سعید احمدبیگ، چیئرمین آل میچ میکرزایسوسی ایشن سمیع شیخ،کاظم قریشی، عبیداللہ ملک،نوید لطیف قادری، دانش نظر،ملک شکیل احمد، شازیہ ریحان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

فقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے نومنتخب حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے پر سوال کیاکہ اربوں روپے قرض کون اداکرے گا،بہتر یہ ہوگاکہ حکمران قوم کو حقائق سے آگاہ کریں مزیدقرضوں سے ملک مزید مقروض ہوگاجو مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا،ہوناتو یہ چاہئے تھاکہ گیس بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بجائے حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کا اعلان کرتے مگر ارباب اقتدارکی آسائشوں میں مزید اضافہ کرکے غریب عوام کے زخموں پر مرچیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمران اپناشاہانہ پروٹوکول اوراپنی عیش وعشرت کو ختم کرکے قوم پر احسان جتائیں،دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور مسلم ملک کی حکمرانی کا حق اداکریں ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے اللہ پاک کی جانب سے ایک ایساتحفہ ہے جس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے، ماہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہارہے جس میں رب کی رحمت اپنے بندوں پر چھماچھم برستی ہے،اس ماہ مبارک میں قوم اپنااحتساب کرتے ہوئے اللہ کو راضی کرنے کے لئے عبادات اورریاضت کو اپناشعاربنائے۔

ان کا کہناتھاکہ رمضان المبارک کے آنے سے پہلے ہی مہنگائی کاطوفان عوام پر مسلط کردیاگیا،رمضان المبارک میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا، پورے شہرمیںبجلی غائب رہنامعمول بن گیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے تو حد ہی کردی ، سحری اور افطار میں بھی گیس بند کرکے روزہ دار مسلمانوں کو پریشان کیاجارہاہے،Kالیکٹرک کے دعووں کے باوجودافسوسناک امر یہ ہے کہ سحر و افطارکے اوقات اور دوران تراویح بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے ،دوسری جانب باالخصوص سحراور افطار کے اوقات میں گیس پریشر بھی انتہائی کم ہوجاتاہے جس کے باعث روزہ رکھنے والوں کو بے حدپریشانی کا سامناکرناپڑتاہے۔

انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سب مسلمانوں کے ملک میں ہو رہا ہے ،دنیاکے دیگر ممالک میں تہواروں پر رعایتی پیکیجز دیئے جاتے ہیں کھانے پینے کی اشیاء سستی کردی جاتی ہیں اور عوام کو حکومتی سطح پر سہولیات فراہم کی جاتی ہیںلیکن پاکستان کے حکمرانوں کا اندازہی نرالاہے،ہر وہ کام ہوتاہے جس سے عوام کو اذیت پہنچے ۔