ْدور بن چاہ گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول میں 23 مارچ یوم پاکستان عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 24 مارچ 2024 19:35

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) دور بن چاہ گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول میں 23 مارچ یوم پاکستان عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی سربراہی ہیڈ ٹیچر عبدالصمد بلوچ نے کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت طالب علم نبی بخش نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت سعید آحمد اور بی بی نسرین نے حاصل کیں اس موقع پر اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر پیش کیئے ملی نغمے گائے اور ٹیبلوز پیش کیئے اس موقع پر دور بن چاہ کے بزرگ سفید ریش اور قبائلی معتبرین بھی موجود تھے اسکول کے ہیڈ ٹیچر عبدالصمد بلوچ نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمارے لئے ایک تاریخی دن ہے اسی دن لاھور میں مملکتِ پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی علامہ اقبال کی فکر اور قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجھد نے 23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکتِ کا اضافہ کر دیا پاکستان ہماری آباؤاجداد کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے جو کہ رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کرنی چاہیے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں پاکستان ایک عظیم مملکت کا نام ہے آج کا دن عہد وفا کا دن ہے ملک کی دفاع و سلامتی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔