Live Updates

ش*وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت: ڈرگ فری پنجاب کیلئے مہم میں تیزی

)گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 635 ریڈز،247 گرفتار مقدمات درج۔ ترجمان پنجاب پولیس

اتوار 24 مارچ 2024 20:15

m لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کے اسمگلرز اور ڈیلرز کے اڈوں پر پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 635 ریڈز کیے گئے، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 247 مقدمات درج کرتے ہوئے 247 ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 68 کلو چرس،01 کلو گرام آئس، 03 کلو ہیروئن اور 2465 لٹر شراب برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے 26 فروری سے صوبہ بھر میں شروع کئے گئے کریک ڈاؤن کی تفصیلات بارے بتایا کہ اس دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 6164 ریڈز کیے گئے، 3160 مقدمات درج کرتے ہوئے 3545 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 2666 کلو چرس، 09 کلو آئس، 55 کلو ہیروئن،82 کلو گرام افیون اور 34231 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ، ماڈرن نشہ آور اشیاء آئس، شیشہ اور فلیور ڈرگز کے قلع قمع کیلئے خصوصی آپریشنز کئے جائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات