حیدرآباد،پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،ورثا کا مردہ خانے کے باہر احتجاج

اتوار 24 مارچ 2024 21:10

حیدرآباد(این این حیدرآباد میں گزشتہ رات تین ڈاکوئوں کو جامشورو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا، ورثا کی جانب سے مردہ خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے ورثا نے سول ہسپتال کے باہر احتجاج کے دوران پولیس موبائل پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ورثا سول ہسپتال حیدرآباد میں لاشوں کے ساتھ بیٹھ گئے،ہلاک ہونے والوں کے ورثا کا مردہ خانے کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی،مشتعل ورثا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سول ہسپتال کے باہر پہنچ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے ورثا نے بلاجواز پولیس پر حملہ کیا،موبائل پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے،مزید نفری طلب کرکے اب صورتحال پر کنٹرول پالیا ہے۔