شاہ رخ خان عزت و احترام کے مستحق ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

شاہ رخ جتنے کامیاب ہیں اتنا ہی انکے اندر عاجزی و انکساری بھی ہے،سابق کرکٹر

پیر 25 مارچ 2024 12:35

شاہ رخ خان عزت و احترام کے مستحق ہیں،نوجوت سنگھ سدھو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سابق بھارتی کرکٹر، سیاستداں اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی نوجوت سنگھ سدھو نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو سراہتے ہوئے انکے ساتھ اپنی ایک پرانی گفتگو کا تذکرہ کیا اور کہا کہ شاہ رخ جتنے کامیاب ہیں اتنا ہی انکے اندر عاجزی و انکساری بھی ہے۔شاہ رخ خان گزشتہ روز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر نوجوت سدھو کی ایک ویڈیو نظر آئی جس میں وہ میچ کے بعد فیلڈ پر گئے۔

(جاری ہے)

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پرستار کے اکاوئنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کلپ میں نوجوت سدھو نے کہا کہ شاہ رخ خان عزت و احترام کے مستحق ہیں۔انکے مطابق انہوں نے ایک بار ابھیشک بچن سے سنا تھا کہ اگر کوئی شخص فلم انڈسٹری میں غیر محفوظ نہیں، جو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انہیں اپنے سامنے رکھتا ہے تو وہ شاہ رخ خان ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر اپنی شاہ رخ کے ساتھ ایک پرانی ملاقات کا ذکر کیا جب شاہ رخ ٹیلی ویڑن اداکار تھے، سدھو نے کہا جب وہ ماڈل اسکول گراؤنڈ پر شاہ رخ خان سے ملے تو میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں جس پر شاہ رخ نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں جانا چاہتے ہیں۔