شمالی غزہ میںاونرواکو امداد فراہمی کی اجازت نہ دینے کااعلان

اسرائیل کا ایہ فیصلہ اشتعال انگیزی پر مبنی ہے،سربراہ اونرافلپ لازارینی

پیر 25 مارچ 2024 12:38

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والی یو این ایجنسی اونروانے بتایا ہے کہ اسے شمالی غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی تقسیم کی اب مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اونرواسربراہ فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ایہ فیصلہ اشتعال انگیزی پر مبنی ہے اور اس کے نتیجے میں غزہ میں انسانی زندگیاں بچانے کی کوششوں میں رکاوٹ آئے گی۔

یہاں پر لاکھوں انسانوں کو انسانی ساختہ قحط کا سامنا ہے۔لازارینی نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے لگائی گئی یہ پابندیاں اور رکاوٹیں فوری ختم ہونی چاہئیںاوراونرواکے امدادی قافلوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے چند دن پہلے اسرائیل نے اونرواکے چیف کو بھی رفح کے راستے غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ان دنوں غزہ کے لوگوں کی طرح ان کی دیکھ بھال کی کوشش میں مصروف بین الاقوامی اداروں کے لیے بھی اسرائیلی فوج اور اسرائیل کے ہاں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے اونرواکے قافلوں کو شمالی غزہ میں داخل نہ ہونے دینے کے تازہ انتباہ کا تعلق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا غزہ کی سرحد پر آکر صورتحال کا جائزہ لینا بھی بنا ہے۔