سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،2 ملزم گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 15:41

سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،2 ملزم گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارراوئی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزم شاہد سے 01 کلو 220 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ا سی طرح تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے خاتون منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمہ سے 01 کلو 350 گرام چرس اور وٹک کی رقم بھی برآمد کر لی گی۔ گرفتار ملزمہ کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :