اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف 13 کارروائیاں، 1 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 17:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 13 کارروائیوں میں 1 ٹن سے زائد منشیات برآمدکرکے 13 ملزمان گرفتار کر لیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 1.8 کلو گرام آئس اور 1 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوسری کارروائی میں قطر جانے والے مسافر سے 1.8 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں شارجہ اور جدہ جانے والے دو مسافروں سے 135 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 700 گرام آئس برآمدکی گئی ۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 25 گرام آئس برآمدکی گئی ۔

شیخوپورہ میں ملزم سے 72 کلوگرام افیون برآمدکی گئی ۔کراچی سے 8.4 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام آئس برآمدکی گئی۔حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 7.2 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 7 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب دو کارروائیوں میں 3 ملزمان سے 2 کلو گرام آئس اور 2.4کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔پشاور میں لائف کیئر ہسپتال کے قریب ملزم سے 2.9 کلوگرام ہیروئن اور 80 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔