عدالت نے ماحولیاتی قوانین میں تبدیلی کیخلاف درخواست پرسندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 25 مارچ 2024 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے ماحولیاتی قوانین میں تبدیلی کیخلاف درخواست پرسندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ماحولیاتی قوانین میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ ترمیم بنیادی قانون کی اسپرٹ سے متصادم ہیں۔

(جاری ہے)

قانون کے تحت پبلک منصوبوں کا آئی ای ای اور ای آئی اے ہونا ضروری ہے۔ اس طرح منصوبوں کی کھلی سماعت ہوتی ہے اور عوام اچھائی برائی سے آگاہ ہوتے ہیں۔ قانون میں ترمیم سے بہت سے منصوبے عوامی سماعت کے دائرہ کار سے نکل جائینگے۔ یہ عمل شفافیت کے خلاف ہے، ماحولیاتی بگاڑ میں اضافہ ہوگا۔ عدالت نے حکومت سندھ اور سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔