بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں نے 1795 ارب روپے مانگ لیے

پیر 25 مارچ 2024 17:13

بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں نے 1795 ارب روپے مانگ لیے
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں نے 1795 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پیسے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں مانگے ہیں جس کیلئے انہوں نے درخواستیں بھی دائر کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سال 25-2024 کے لیے 852 ارب روپے مانگے ہیں جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 400 ارب روپے مانگے ہیں۔

اسی طرح فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے سال 25-2024 کے لیے 501 ارب روپے مانگے ہیں اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) نے 41 ارب روپے طلب کر لیے۔کمپنیوں کی جانب سے درخواستوں میں پیسے تنخواہ، مراعات، ویلنگ چارجز اور دیگر مد میں مانگے گئے ہیں جبکہ نیپرا اتھارٹی 2 اور 3 اپریل کو سماعت کرے گی۔