امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

پیر 25 مارچ 2024 17:43

امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہونگے۔قیصر شریف نے منصورہ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر کا حلف اٹھا لیا۔ قیصر شریف کے مطابق سراج الحق رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔