بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیوں نے 1795ارب روپے مانگ لیے

پیر 25 مارچ 2024 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) بجلی کی 4تقسیم کار کمپنیوں نے 1795ارب روپے مانگ لیے ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پیسے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں مانگے ہیں جس کیلئے انہوں نے درخواستیں بھی دائر کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 25-2024کے لیے 852ارب روپے ،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 400 ارب ،فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 25-2024کے لیے 501ارب روپے اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 41ارب روپے مانگے ہیں۔کمپنیوں کی جانب سے درخواستوں میں پیسے تنخواہ، مراعات، ویلنگ چارجز اور دیگر مد میں مانگے گئے ہیں جبکہ نیپرا اتھارٹی 2اور 3اپریل کو سماعت کرے گی۔