پشاور ، چارسدہ اور حسن خیل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات

یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت اور رہنماوں کی انتھک محنت اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

پیر 25 مارچ 2024 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) پشاور ، چارسدہ اور حسن خیل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات، تقریبات میں یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت اور رہنماوں کی انتھک محنت اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، طلبائ و طالبات نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر ، ملی نغمے ، فلیگ مارچ اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پشاور، چارسدہ اور حسن خیل میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا، یوم پاکستان کے حوالے جگہ جگہ تقریبات منعقد کی گئیں، تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا، تقریبات میں یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت اور رہنماوں کی انتھک محنت اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، طلباء و طالبات نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر ، ملی نغمے ، فلیگ مارچ اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا، چارسدہ کے ریڈ فائونڈیشن اورفن سکول ، گورنمنٹ ہائی سکول زرین خیل اور گورنمنٹ ہائی سکول عزا خیل سمیت سپیریئر کالج میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئے، شرکاء نے اس عہد کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے، علاقہ مکینوں ، طلبہ و طالبات اور نوجوانوں نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔