وفاقی وزیر قانون و انصاف کا لاہور یوٹیلیٹی سٹورکا دورہ

پیر 25 مارچ 2024 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا ، اوریوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو دستیاب سہولیات، اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لیا،وفاقی وزیر قانون نے یوٹیلٹی سٹورز پر ریٹ لسٹ چیک کی جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر آنے والے صارفین سے گفتگو کی اور ان سے فراہم کی جانے والی اشیاء سے متعلق سوالات کئے، یوٹیلٹی سٹورز اسٹاف نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور پرگھی 335 روپے فی کلو گھی اور چینی 109 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے،بی آئی ایس پی صارفین کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،وفاقی وزیر نے یوٹیلٹی سٹورز پر موجود دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی بھی چیک کی، ان کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،انشاء اللہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا،عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، رمضان پیکیج میں بی آئی ایس پی کے صارفین کو سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر کی گئی ہے۔