آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی پولیس کے خلاف شکایات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

پیر 25 مارچ 2024 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس کے خلاف شکایات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈولفن اہلکار، ناکہ پر تعینات اہلکار یا ٹریفک اہلکار دوران چیکنگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے، رشوت طلب کرتا ہے یا عیدی کا مطالبہ کرتا ہے تو فوری 1715 پر کال کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آئی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پولیس ملازمین کی رشوت کے حوالے سے اگر آپ کے پاس کوئی تصویری یا ویڈیو ثبوت موجود ہو تو فوری آئی سی ٹی 15 ایپ پر بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام تر شکایات کو اے آئی جی انوسٹی گیشن کی نگرانی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا داخلی احتساب یونٹ دیکھے گا۔اس اقدام کا مقصد احتساب کے عمل پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔شہری کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔