منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5روزہ عید فیملی فیسٹیول کا آغاز

پیر 25 مارچ 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی پی 153 لاہور میں 5روزہ عید فیملی فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، فیسٹیول میں کم آمدنی والے خاندانوں کو 10ہزار روپے خریداری کیلئے خصوصی کوپن جاری کیا گیا۔عید فیملی فیسٹیول میں کپڑے،جوتے،راشن،جیولری اور تحائف کے سٹال لگائے گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کم آمدنی والے خاندانوں کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر گرانقدر دینی خدمت انجام دی ہیں،مخلوق خدا سے محبت کرنے والوں سے اللہ بھی حبت کرتا ہے۔

مخیر حضرات اور ویلفیئر آرگنائزیشنز عید کے موقع پر مستحقین میں خوشیاں تقسیم کریں۔عید فیملی فیسٹیول میں شریک خواتین نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے عید کی خریداری کیلئے ہماری بھر پور مدد کی۔یہ عید فیملی فیسٹیول 27 مارچ تک جاری رہے گا ۔