؁پاکستانی ہندو بھائیوں اور بہنوں سمیت دنیا بھر میں ہولی منانے والوں کو رنگوں کے تہوار کی مبارک باد دیتا ہوں، میر فیصل جمالی

پیر 25 مارچ 2024 20:50

ﷺ اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کا ہولی کے تہوار پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی ہندو بھائیوں اور بہنوں سمیت دنیا بھر میں ہولی منانے والوں کو رنگوں کے تہوار کی مبارک باد دیتا ہوںہولی جھوٹ پر سچ کی ابدی فتح، معاشرے میں بھائی چارے اور تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کی علامت ہے سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے ہوئے 1973ع کے آئین کیمطابق تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیںپاکستان پیپلز پارٹی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے متعلق اپنے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے میں سب اقلیتی برادری کو مبارک باد دیتا ہوں\