سوپور: آگ لگنے سے ایک مکان، دو عمارتیں جل کر خاکستر

پیر 25 مارچ 2024 21:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے قصبے سوپور میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان اور دو عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ کے قصبے کے علاقے ہروان میں پیش آیا اور آگ نے ایک مکان اور دو عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ واقعے کے فورا ًبعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا تاہم اس دوران ایک مکان اور دو عمارتیں جل کرخاکستر ہوگئیں۔