قیام پاکستان و استحکام پاکستان میں علماء کرام کی خدمات قابل ستائش ہیں،محمود الحسن

پیر 25 مارچ 2024 21:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) صدر اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر و امیر جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان و استحکام پاکستان میں علماء کرام کی خدمات قابل ستائش ہیں،پاکستان کے بنانے میں حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کی سرپرستی میں شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی نے جمیعت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں،علماء کرام اور دینی جماعتیں پاکستان کی بقا کے لیے بھی بھر پور کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر و امیر جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا قاضی محمود الحسن اشرف،جنرل سیکرٹری مولانا عبد المالک صدیقی ایڈوکیٹ ودیگرنے کیا۔مولاناقاضی محمودالحسن اشرف نے مرکز سواداعظم اہل سنت والجماعت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس پاکستان کے نظریہ اور استحکام کیلئے ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق مدارس اسلام اورنظریہ پاکستان کی حفاظت اور خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان میں موجود جملہ دینی مدارس پاکستان کی حفاظت،بقا و سلامتی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گیا۔