ڈالر کی قلت اورمہنگائی کے باوجود لگژری اشیا ء کی درآمدات بڑھ گئیں

جولائی سے فروری 8 ماہ میں 1.3 ارب ڈالر کے موبائل فون، کاریں درآمد

پیر 25 مارچ 2024 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ملک میں مہنگائی اور ڈالر کی قلت کے باوجود لگژری اشیا ء کی درآمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسمارٹ موبائل فونز اور کاریں درآمد کی گئیں۔ موبائل فونز اور کاروں کی مقامی مالیت 373 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق درآمدی موبائل فونز کی مقامی مالیت 326 ارب روپے جبکہ کاروں کی مالیت 47 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ گزشتہ مالی سال سے موازنہ کیا جائے تو ابتدائی 8 ماہ میں اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ میں 156 فیصد جبکہ کاروں کی درآمد میں 258 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں سال اسمارٹ موبائل فونز کی امپورٹ پر ایک ارب 14 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ کیئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 57 کروڑ ڈالر کے موبائل امپورٹ ہوئے تھے۔ ابتدائی 8 ماہ میں 16 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی کاریں امپورٹ ہوئیں جن کی مقامی مالیت 47 ارب 36 کروڑ روپے بنتی ہے۔