سندھ میں صورتحال بہتر نہیں، مجرموں کے خلاف آپریشن کیا جائے، نثار کھوڑو

امن امان کے قیام کیلئے بلاتفریق ڈاکوں اور کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا جائے،صدر پیپلزپارٹی سندھ

پیر 25 مارچ 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں صورتحال بہتر نہیں، مجرموں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہاکہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں مصلحت سے کام نہیں لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن امان کے قیام کیلئے بلاتفریق ڈاکوں اور کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا جائے۔انہوں نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو قائم کرنے کیلئے آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کو تبدیل کیا گیا۔نثار کھوڑونے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ 3 اپریل کو رات میں ہوگا۔ جلسے کے تمام انتظامات اور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔