&نوجوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کرکے لاپتہ افراد کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے

ظ*مستونگ سے ایک ہفتہ میں دو نوجوان لاپتہ کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے اسلم بلوچ

پیر 25 مارچ 2024 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انتہائی سنگین شکل اختیار کرچکا ہے جو کہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور لاپتہ افراد کے لواحقین جرم ناکردہ میں بلاوجہ اذیت کا شکار ہیں جس کا کوئی انسانی معاشرہ اجازت نہیں دیتا اگر کسی کے اوپر کوئی الزام ہے انہیں سرعام گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے ، اسلم بلوچ نے واضع کیا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے نوجواں کو لاپتہ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے مستونگ سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران امیر حمزہ بنگلزئی سمیت دو نوجوان لاپتہ کیئے گئے ہیں جو قابل مذمت ہے ، لاپتہ افراد کے لواحقین کے پاس سڑکوں پر بیٹھ کر دھرنا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے جس کے باعث بلوچستان میں قومی شاہراہیں آئے روز بند رہتی ہیں ، اسلم بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ امیرحمزہ بنگلزئی سمیت تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے الزامات ہونے کی صورت میں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔