عارف والا ،ساہیوال روڈ پرمنی بس الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق، 20 زخمی

منگل 26 مارچ 2024 12:58

عارف والا ،ساہیوال روڈ پرمنی بس الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق، 20 زخمی
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) عارف والا ساہیوال روڈ پرمنی بس الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ 108،نائن ایل کے قریب بس کاٹائی راڈ کھل جانے کے باعث پیش آیا ،زخمیوں میں زیادہ تعداد سرکاری ملازمین کی ہے جو کہ اپنی ڈیوٹی پر ساہیوال آرہے تھے ، حادثے میں منی بس کا کنڈیکٹر حاجی محمد زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا،حادثے کے بعد ٹریفک معطل ہوگئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرادی، 15شدید زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز اور ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جبکہ 5،معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔\378