وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس (کل) ہوگا ، چار نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس میں مالی سال 2023-24 کی وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، رپورٹ

منگل 26 مارچ 2024 15:11

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس (کل) ہوگا ، چار نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) بدھ 27 مارچ کو ہوگا جس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2023-24 کی وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مالی سال 2021..22کیلئے وفاقی ‘ صو بائی اور ضلعی حکومتوں کی کمبائنڈمالیاتی رپورٹس پیش کی جا ئیںگی۔پیپرا کی سالانہ رپورٹ بر ائے ما لی سال 2020..21اور اجتماعی رپورٹ بر ائے دورانیہ 2012...18اور 2013..20پیش کی جا ئیںگی۔پاکستان اور رومانیہ کے در میان تعلیم ‘ سائنس ‘ ثقافت ‘ ماس میڈیا ‘ یوتھ اینڈ سپورٹس کے شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کی منظوری دی جا ئے گی۔