پاکستانی سفیرمسعود خان کا روسی سفارت خانے کا دورہ

ماسکو میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ اظہار تعزیت

منگل 26 مارچ 2024 15:11

پاکستانی سفیرمسعود خان کا روسی سفارت خانے کا دورہ
اسلام آباد/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستانی سفیر مسعود خان نے روسی سفارت خانے کا دورہ کر کے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ روس کا دکھ ہمارا دکھ ہے کیونکہ پاکستان کو بھی بارہا دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں یہاں کروکس ہال پر ہونے والے بہیمانہ حملے پر روسی فیڈریشن اور اس کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان مسعود خان نے یہ ریمارکس واشنگٹن ڈی سی میں روس کے سفارتخانے کے دورے کے دوران اپنے تعزیتی پیغام میں لکھے۔ روسی سفارت خانہ پہنچے پر روسی سفیر نے عمارت کے دروازے پر پاکستانی سفیر کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ مسعود خان نے اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور پوری روسی قوم سے تعزیت کی۔ انہوں نے لکھا کہ ہم روسی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس سانحے کا بہادری، وقار اور صبر کے ساتھ سامنا کر رہے ہیں۔روس کے سفیر انتونوف نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :