قو می کرکٹر افتخار احمد کی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے افطار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 26 مارچ 2024 15:17

قو می کرکٹر افتخار احمد کی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے افطار ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) عمرہ کی سعادت حاصل کر نے والے قو می کرکٹر افتخار احمد کی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مسجد نبویؐسے افطار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی قومی کرکٹر بابراعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد رمضان کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے جس کے بعد سے کھلاڑیوں کی عمرہ ادائیگی کے دوران کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آچکی ہیں تاہم اب افتخار احمد نے انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ مسجد نبویؐسے ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں افتخار احمد کو ساتھی کرکٹرز نسیم شاہ ، امام الحق اور سابق کپتان بابراعظم کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں افطاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مسجد نبویؐجاتے وقت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کرکٹرز کو نعت 'جس نے لا کر کلام الہیٰ دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہی' پڑھتے دیکھا گیا تھا۔