بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ،مزید 2 بجلی چور پکڑے گئے، مقدمات درج

منگل 26 مارچ 2024 15:43

خانیوا ل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری مزید 2 بجلی چور پکڑے گئے ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ جہانیاں انجینئر امان اللہ کی سربراہی میں ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں واپڈا ٹیم کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، دوران چیکنگ چک نمبر 125 دس آر تحصیل جہانیاں میں خورشید احمد بجلی میٹر جلا کر بجلی چوری کرتے پکڑا گیا، چک نمبر 131 دس آر میں شہری شاہین امتیاز کے بجلی میٹر سے صارف محمد فاروق ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑا گیا، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے ہیں۔\378