اروناچل پردیش ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں ،وزارت خارجہ

منگل 26 مارچ 2024 16:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) چین نے کہاہے کہ زنگنان (اروناچل پردیش)پر بھارت اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی، زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان کا کہنا تھا کہ چین کے پاس اس خطے میں موثر انتظامیہ رہی ہے، 1987 میں بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے پر نام نہاد اروناچل پردیش قائم کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں جن میں ہم نے زور دیا کہ بھارتی کارروائی غیر مثر ہے اور چین کیاس حوالے سے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے شرکت کی، پاکستانی فوج کی دعوت پر پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین کے فوجی دستے کی پریڈ نے دونوں ممالک کے درمیان منفرد رشتے کی عکاسی کی، چین نے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دوست کی حیثیت سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔