ٹوبیکو انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کا فیصلہ

منگل 26 مارچ 2024 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ٹوبیکو انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تمباکو کی غیرقانونی تجارت اورٹیکس نیٹ سے باہر ٹوبیکو کوٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بجٹ میں اہم فیصلے متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف بی آر کے مطابق تمباکو کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلئے ہر شعبے میں گنجائش دیکھی جارہی ہے،غیرقانونی سگریٹ کا کاروبار قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 310ارب روپے کا سالانہ نقصان پہنچا رہا ہے۔