انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ،گورنمنٹ کالج 36بی لانڈھی اور گورنمنٹ جناح کالج کی فتوحات

منگل 26 مارچ 2024 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ میں گورنمنٹ کالج 36بی لانڈھی اور گورنمنٹ جناح کالج نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون اور ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام جاری انٹر کالج ٹی ٹونٹی کپ میں نائٹ کرکٹ میچز میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں گورنمنٹ کالج 36بی لانڈھی نے دی سٹی سکو ل کو 14رنز سے ہرا دیا۔

گورنمنٹ کالج 36بی لانڈھی نمبر 4نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 134رنز بنائے۔ محمد شاہ میر خان نے40اور عبداللہ نے32 رنز بنائے۔ حمزہ خان نے 3اور ہارس فرہا ن نے 2وکٹیں لیں ۔جواب میں دی سٹی سکول کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 117 رنز بناسکی، محمد ابراہیم نے 41اور حمزہ قریشی نے 33رنز بنائے۔

(جاری ہے)

سیف اللہ خان اور ہارس فرہا ن نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

عید گاہ گرائونڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں گورنمنٹ جناح کالج نے گورنمنٹ دھلی کالج کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا ۔ گورنمنٹ دھلی کالج کی پوری ٹیم 28 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، نعیم گل نے 10 رنز دیکر 5 اور عبداللہ اشفاق نے بغیر کوئی رن دیئے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں گورنمنٹ جناح کالج نےمطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کےنقصان پر حاصل کر لیا، محمد رضوان نے ناقابل شکست 22 رنز بنائے۔