iگووندا ہندو انتہاپسند تنظیم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) بھارتی اداکار گووندا ہندو انتہاپسند تنظیم ’شیوسینا‘ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی جانب سے اداکار کو شمالی وسطی ممبئی سے لوک سبھا کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔گووندا نے 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔